شہر یوں تحفظ فراہم کرنے کےلئے حب پولیس دن رات کوشاں ہے،ڈی ایس پی حب

جمعہ 5 اپریل 2024 11:17

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈی ایس پی حب سرکل عارف بلوچ کی زیر نگرانی رات گئے ایس ایچ او حب سٹی راشد بزنجو نے شہر کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور وقتاًفوقتاً تمام دکاندار تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر گشت بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے امن و امان ،تاجر برادری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حب پولیس دن رات کوشاں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس چاک و چوبند ہے،شہری، تاجر برادری اور کاروباری حضرات پولیس کے ساتھ تعاون کریں، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کےلئے اپنی گاڑیوں کے کاغزات اپنے ہمراہ رکھیں، یہ پولیس آپ کی ہے اور آپ کی حفاظت کےلئے ہے۔

کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو پولیس کو بروقت اطلاع دیں پولیس آپ کی مدد کےلئے بروقت پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں