ہالا،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مستقل ملازمتوں کیلئے احتجاج، قومی شاہراہ بند کردی

جمعرات 10 اگست 2023 22:52

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2023ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مستقل ملازمتوں کے حصول کے لئے دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مٹیاری کے شہر ہالا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مستقل ملازمتوں کے حصول کے لئے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسسٹنٹ کمشنر ہالا دھرنے میں پہنچے اور مظاہرین کو مطالبات پورے کرنے یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں