نادار طلباء کو مفت یونیفارم کی فراہمی مخیر حضرات کی مثبت اور ہمدردانہ سوچ کی عکاسی ہے، اے ایس ڈی ای او سرکل سٹی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اے ایس ڈی ای او سرکل سٹی وحید قیصر نے کہا ہے کہ نادار طلباء کو مفت یونیفارم کی فراہمی مخیر حضرات کی مثبت اور ہمدردانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول پٹھان کالونی میں زین العادین کی جانب سے نادار طلباء میں مفت یونیفارم کی تقسیم کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سنٹر انچارج طارق سواتی، ہیڈ ٹیچر اشتیاق احمد، آصف معراج، سفیر احمد، طارق خان اور رضوان قریشی بھی موجود تھے، وحید قیصر اور آصف معراج نے نادار طلباء میں یونیفارم تقسیم کیے، وحید قیصر نے کہا کہ نادار طلباء کو مفت یونیفارم کی فراہمی مخیر حضرات کی مثبت سوچ کی عکاسی ہے، موجودہ حکومت کی بدولت مستحق طلباء کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع ملنا شروع ہو گئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کی بدولت گورنمنٹ سیکٹر میں تعلیمی ترقی کو ممکن بنایا ہے، گورنمنٹ سکولوں کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے والدین کا گورنمنٹ سکولوں پر اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں