موہڑہ کلا نواں کے قریب کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، پولیس افسران بروقت ڈرائیور کی مدد کو پہنچ گئے

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) موہڑہ کلا نواں کے قریب کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، پولیس افسران لفٹر کے ہمراہ ڈرائیور کی مدد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور سے حویلیاں جانے والی کار تھانہ سرائے صالح کی حدود موہڑہ کلا نواں کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے قریبی نالے میں جا گری جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز صابر خان معہ لفٹر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس نفری اور لفٹر کی مدد سے گاڑی بحفاظت نالے سے نکال کر ڈرائیور کو دوبارہ ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا۔

ڈی ایس پی صابر خان نے کہا کہ دیگر صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا پولیس میں واضح تبدیلی آ چکی ہے جس کی مثال یہ حادثہ ہے، ڈرائیور کی مدد کیلئے پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور اسے مشکل سے نکال کر منزل کی طرف روانہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے اور لوگ بے خوف ہو کر اپنی شکایات پولیس کے پاس لیکر آتے ہیں کیونکہ انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں