کھلابٹ میں چار غیر رجسٹرڈکلینکس سیل، ایک کو وارننگ جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:56

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہمراہ کھلابٹ میں چھاوں کے دوران چار کلینکس کو سیل جبکہ ایک کو وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے ہمراہ کھلابٹ اور گردونواح میں چھاپے مار کر چار کلینکس کو سیل کر دیا۔

دوران انسپکشن افغان ڈاکٹر پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کے بغیر ہسپتال چلا رہا تھا جبکہ دو ڈینٹل کلینکس پر ٹیکنیشن پریکٹس میں مصروف تھے۔ اسی طرح ہومیو پیتھک کلینک میں ڈاکٹر ایلوپیتھک پریکٹس میں مصروف عمل تھا جس کی کلینک سے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ دوران چیکنگ متعدد دیگر کلینکش کو بھی چیک کیا گیا جس میں سے ایک کو وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں