ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اے ایف سی کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

کارروائی کے دوران پاک مغل نمکو فیکٹری سیل، شیزان انٹرنیشنل اور ٹاپس سمیت متعدد فیکٹریوں کے نمونے لیبارٹری کو ارسال

منگل 23 اکتوبر 2018 13:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہواز طارق، اے ایف سی شوکت سلطان کا فوڈ انسپکٹر عنایت شاہ کے ہمراہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی کے دوران پاک مغل نمکو فیکٹری سیل، شیزان انٹرنیشنل اور ٹاپس سمیت متعدد فیکٹریوں کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے، دیگر فیکٹری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

ڈی ایف سی شہواز طارق، اے ایف سی شوکت سلطان نے فوڈ انسپکٹر عنایت شاہ کے ہمراہ عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران پاک مغل نمکو حطار کو سیل کر دیا گیا جبکہ شیزان انٹرنیشنل ٹاپس سائیڈ جوس و دیگر فیکٹریوں کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے۔

اسی طرح دیگر فیکٹریوں کے خلاف بھی کی گئی کارروائیوں میں ہزاروں روپے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ محکمہ فوڈ کے افسران کی جانب سے مضر صحت اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں