بیسویں سالانہ محفل نعت ’’جشن سوہنڑے دا‘‘ کی تقریب پرسوں حطار میں منعقد ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) بیسویں سالانہ محفل نعت ’’جشن سوہنڑے دا‘‘ کی تقریب پرسوں اتوار کو حطار میں منعقد ہو گی، صاحبزادہ عطاء الرحمن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن غلامان مصطفیٰ حطار کے زیراہتمام 20 سالانہ محفل نعت ’’جشن سوہنڑے دا‘‘ بسلسلہ جشن میلاد مصطفیٰ (کل) اتوار کو بعد از نماز مغرب محلہ میلاد نگر رڑیاں حطار میں منعقد ہو گی۔

محفل کے مہمان خصوصی صاحبزادہ عطاء الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھوہر شریف ہوں گے جبکہ محفل میں مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہزاد حنیف مدنی لاہور، احمد رضا قادری لاہور، مرزا طیب ارشد اسلام آباد، راجہ فیصل محمود، علی شیر حاکم اور محمد فیضان قادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں