ٹی ایم اے کے سٹاف نے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران مثالی ڈیوٹی سرانجام دی ہے، ڈپٹی کمشنر ہری پور

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عارف الله اعوان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے سٹاف نے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثالی تعاون اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے، اس مثالی ڈیوٹی کا سارا کریڈٹ ایکسین جاوید خان تنولی کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو اپنے آفس میں ایکسئین جاوید خان تنولی کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ایکسین جاوید خان تنولی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سٹاف مستقبل میں بھی اسی طرح لگن اور ایمانداری سے عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلیے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں