کھلابٹ میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے فوگ سپرے کیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کھلابٹ میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے فوگ سپرے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھلابٹ ٹائون شپ کے مختلف محلہ جات میں سینٹری انسپکٹر شفیق خان نے اپنی نگرانی میں گھر گھر جا کر ڈنگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع سینٹری انسپکٹر شفیق خان نے کہا کہ جن گلیوں اور محلو ں میں ابھی تک سپرے کرنے والی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں اگلے ایک دو روز میں وہاں پر بھی ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمہ تک مہم جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں، اپنے گھروں کی پانی کی ٹینکیوں اور ڈرموں کی صفائی کروائیں تاکہ ڈینگی مچھروں کے انڈوں کا بھی خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں