ہری پور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2 میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالہ سے تقریب

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2 ہری پور میں یوم قرارداد پاکستان کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل سائنس سوسائٹی کی انچارج حرا فیروز (لیکچرر برائے شماریات) نے کہا کہ قرارداد پاکستان کا مقصد پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ریاست بنایا اور شہریوں کو ایک ایسا وطن فراہم کرنا تھا جہاں وہ بلاخوف و خطر اپنے مذہب پر عمل کر سکیں، یوم پاکستان 23 مارچ 1956 کو پاکستان کے پہلے آئین کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، ہر سال پاکستانی اسے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

تقریب میں ہمارے قائدین کی قربانیوں اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کا مقصد ہمیں پاکستان سے نوازنا تھا۔ پروگرام میں قرات، نعت، تقاریر، دستاویزی فلم اور خاکے پیش کرنے سمیت مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ مزید برآں طلبا اور شرکا کی تقریب میں شراکت اور صلاحیت کو تسلیم کرنے کیلئے ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں