پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ، سرکاری نرخ نامے دکان میں نمایاںجگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2019 16:12

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کلیم اللہ رودی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ہوا ۔جس میں انجمن تاجران کے صدر فاضل خان ترین و کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران ، دکانداران کی مشاورت سے 48 مختلف خوردنی ودیگر اشیاء کا نرخ مرتب کرکے نرخ نامہ جاری کردیا گیا ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کلیم اللہ رودی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دکانداروںکو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر مکمل عمل درآمد کرکے اشیاء کو فروخت کریں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری سرکاری نرخ نامے کو دکان میں نمایاںجگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دکان میں زائد المیاد ، غیر معیاری اشیاء فروخت اور نہ رکھنے کی ہدایت کی، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق ،آٹااسپیشل 20 کلو ، 720 روپے، آٹا 20 کلو 700 روپے ، چینی فی کلو70 روپے ، چائے چینک دودھ ولی تین پیالی 25 روپے ،چائے فی کپ 20 روپے ، چائے قہوہ بڑا چینک 15 روپے ، گوشت چھوٹا لیلا فی کلو 750 روپے ، گوشت چھوٹا فی کلو 700 روپے ، گوشت بڑا بغیر ہڈی فی کلو 500 ، گوشت بڑا ہڈی والا فی کلو 400 روپے ، گوشت فارمی مرغی فی کلو 300 روپے ، روٹی فی پیڑہ 300 گرام 20 روپے ، روٹی سنگل فی پیڑہ 150 گرام 10 روپے ، کھلا دود ھ فی کلو 110 روپے، دہی فی کلو 120 روپے ، پکوڑے فی کلو240 روپے ، مٹھائی اسپیشل فی کلو 350 روپے ، مٹھائی درجہ دوئم فی کلو 290 روپے ، جلیبی اسپیشل فی کلو 200 روپے ، بال بنوائی بڑوں کے 100 روپے ، بال بنوائی چھوٹے بچوں کے 50 روپے ، شیو داڑھی بنوائی 60 روپے ، غسل 50 روپے ، کپڑے سلائی بڑوں کے فی جوڑا 650 ، کپڑے سلائی چھوٹے بچوں کا فی جوڑا 350 روپے ،گھی کھلا فی کلو130 ، گھی کھلا فی لیٹر 120 ، چاول سپر کرنل فی کلو 130 روپے ،چاول باسمتی فی کلو 90 روپے،چاول ٹوٹو فی کلو 50 روپے ، دال مسورفی کلو 120 روپے ، دال ماش فی کلو170 روپے ، دال مونگ فی کلو 120 ، چھولے سفید فی کلو 160 روپے ،سرخ مرچ فی کلو 200 ، کھجور عمدہ فی کلو 160 روپے، گڑدرجہ اول فی کلو 90 روپے ،گڑدرجہ دوئم فی کلو 80 روپے ، بیسن عمدہ کوالٹی فی کلو160 روپے ،انڈے فارمی فی درجن 120 روپے ، گندم پسائی فی من 100 روپے ، فوٹو اسٹیٹ سنگل 3 روپے فی کاپی ، ڈبل کاپی 5 روپے ، چائے پتی عمدہ کوالٹی فی کلو 640 روپے ، چائے پتی کینا فی کلو 650 روپے ، چائے پتی عام فی کلو600 روپے ، بسکٹ درجہ اول فی کلو 200 روپے،بسکٹ درجہ دوئم 160 روپے ، لکڑی ٹال مقامی فی من 450 روپے ، لکڑی ٹال پنجاب فی من 400 روپے مقررکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں