درخت انسانی زندگی کیلئے ہی نہیں بلکہ کا ئنا ت کی بقا ء کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے ،

ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پودوں اور درختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے،ڈپٹی کمشنرہرنائی حبیب الرحمٰن جاموٹ

پیر 13 اگست 2018 16:43

ہرنائی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمٰن جاموٹ نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پودوں اور درختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے اس کی افادیت اور اہمیت ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ درختوں سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے یعنی درخت ہیں تو ہم زندہ ہیں درختوں کی قدر پوچھنی ہے تو صحرا کے باسیوں سے پوچھا جائے کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے وہ کتنی مشکلات سے دوچار ہیں پودے بھی پیار مانگتے ہیں اور جب آپ ان کی پرواہ نہیں کرتے تو یہ نہ صرف مرجھا جاتے ہیں بلکہ انسان پھلوں سبزیوں ودیگر میوہ جات نعمتوں سے محروم ہو کر رہ جاتے ہیںدرخت انسانی زندگی کیلئے ہی نہیں بلکہ کا ئنا ت کی بقا ء کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے ، شجر کار ی کے حوالے سے اجتماعی طور پر بھی اور ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے ،محض شجر کاری ہی نہیں بلکہ پو د ے لگا نے کے بعد انکی حفاظت بھی ہمارا فر ض ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے دوران پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او بخت اللہ کاکڑ ، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر امیر محمد ترین سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران ، محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاران سمیت قبائلی معتبرین ، بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمٰن جاموٹ نے شجرکاری مہم کا افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودوں کی افادیت کو دیکھتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو چاہیئے کہ درختوں کی حفاظت کریں اور ان کی کٹائی سے گریز کریں شجرکاری مہم کوپورے ضلع میں کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور علاقے میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنائے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او بخت اللہ کاکڑ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کے تمام سرکاری محکموں سکولوں سمیت دیگراداروں کو محکمہ جانب سے پودے فراہم کئے جائے گے انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات نے ضلع میں جوٹارگٹ مقررکیاگیا ہے اس سے پورا کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمٰن جاموٹ ضلع ہرنائی کے تمام سرکاری محکموں خصوصاًً سکولز ، کالج، محکمہ صحت کے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں میں شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درختیں لگاکر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں