ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیبر روم اور الٹرا ساونڈ کی سہولیات کا آغازدیا گیا ہے،ڈاکٹر منظور ترین

ڈیلیوری کا پہلا کامیاب کیس ہوا۔ڈیلیوری کے بعد دونوں زچہ و بچہ خیریت سے ہیں، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہرنائی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:29

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر منظور ترین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیبر روم اور الٹرا ساونڈ کی سہولیات کا آغازسیکرٹری پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ہدایت پرکر دیا گیا ہے۔ اور آج ڈیلیوری کا پہلا کامیاب کیس ہوا۔ڈیلیوری کے بعد دونوں زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان ہرنائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیبر روم میں الٹرا ساؤنڈ اور ڈیلیوری کیسیز کی سہولیات 24 گھنٹے دستیاب ہونگی۔ ڈاکٹر منظور ترین نے کہا کہ ہرنائی کے عوام کی صحت کے حوالے سے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ تاکہ شہر اور اسکے دوراز علاقوں کو صحت کی تمام سہولیات فوری طور پر مہیا کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس سے سب سے بڑا فائدہ عام شہریوں کو یہ ہوگا کہ انہیں کسی دوسرے شہر میں علاج کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو لیبر روم اور الٹراساونڈ کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اور شہریوں کو موجودہ سہولیات کا فائدہ پہنچانے کیلئے ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ ہمہ وقت تیار ہے اور وہ پوری طرح سے زمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے ر ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں