ہرنائی ، آنکھوں کے معائنے و آپریشن کے لئے تین روزہ آئی کمیپ کا انعقاد

پیر 19 فروری 2024 17:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیر نگرانی و میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے زیر ایتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی میں میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین کے تعاون سے آنکھوں کے معائنے و آپریشن کے لئے تین روزہ آئی کمیپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید ترین کا کہنا ہے کہ آنکھوں سے معزور مریضوں کا مفت طبی معائنہ و بعد ازاں آپریشن کئے جارے ہیں۔

تاہم ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف اپنے اپنے شیڈول و روسٹر کے مطابق اپنی معمول کے سر انجام دے رہے ہیں۔اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے محدود وسائل میں فرائض سر انجام دئے جارہے ہیں۔تین روزہ آئی کیمپ کے پہلے روز ٹوٹل 1833 او پی ڈی مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

160مریضوں کا آپریشن کیا گیا۔42 سے زائد مریضوں کو لینز لگائے گئے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید ترین کا کہنا ہے کہ میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے صوبائی کوآرڈینیٹر محمد صدیق جعفر،آئی سرجن ڈاکٹر عزیز احمد میمن،ڈاکٹر محمد عمان،ڈاکٹر عبدالخالق زرکون،ڈاکٹر محمد عظیم،ممتاز حسین،کاشف،جہانزیہ،ابراھیم شاہ اورداؤد ڈی ایچ کیو اسٹاف پیرامیڈکس آئی کیمپ کا حصہ ہیں۔

میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین کا کہنا ہے کہ مہمانوں کو ہمارے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس ڈاکٹر محمد صادق ترین،ڈاکٹر خالق زرکون،ڈاکٹر وزیر خان مری ڈاکٹر جمعہ خان بزدار پیرامیڈکس صدر عبدالودود ترین،ج رل سیکرٹری مسعود خان اور دیگر عہدیداروں ان سے تعاون کر رہے ہیں

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں