ہرنائی ،کوئلہ کان میں گیس بھر نے سے دھماکہ،12کانکن جاں بحق ،6زخمی

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ہرنائی میں کوئلہ کان میں گیس بھر جا نے کے باعث دھماکہ12کانکن جاں بحق 6زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان میں گیس بھر جا نے کے باعث ہو نے والے دھماکے کے نتیجے میں دس کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے کان کے اندر پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے جانے والے 8مزید کانکن بھی کان کے اندر پھنس گئے تھے ۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے ریسکیو آپریشن کے دوران کو ئلہ کان سے 12 کانکنوں کی لاشیں اور 6 کانکنوں کو زخمی حالات میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں