ضلع ہرنائی میں مردم شماری کے لیے اساتذہ اور دیگر عملے کے تربیتی پروگرام کا افتتاح

قومی فریضہ کی ادائیگی میں اساتذہ دل لگا کر اپنی خدمات بھرپور طریقے سے سرانجام دے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

بدھ 8 فروری 2017 19:18

ہرنائی۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے ضلع ہرنائی میںخانہ و مردم شماری 2017 ء کے تیاریوں کے سلسلے میں اساتذہ کے تربیتیپروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی تقسیم مردم شماری کی بنیاد پر ہوتی ہے، اساتذہ بہترین تربیت حاصل کرکے اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں دل لگاکر ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے اساتذہ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے بہترین طریقے سے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے کیونکہ خانہ و مردم شماری کا ملکوں کی ترقی اور مسائل کے حل میں بنیادی کردار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وسائل کی تقسیم مردم شماری کی بنیاد پر ہوتی ہے ضلع میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے عملہ کو تربیت دی جارہی ہیں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،شما رکندگان کی حیثیت نہایت ہی اہم ہے قومی فریضہ میں صحافیوں سیاسی جماعتیں سماجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے انہیں بھی اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے حصہ لینا ہوگا اور خانہ و مردم شماری کرنے والے ٹیمیوں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی نام مردم شماری کے اندراج سے محروم نہ رہ سکیں ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی مزید کہا کہ مردم شماری میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو ٹرینگ دی جارہی ہیں تاکہ وہ ضلع کے تمام باشندوں کی رہائشی حیثیت اور انکے کوائف اکھٹے کرے ،انہوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس فریضے کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تربیت یافتہ اسٹاف گھر گھر جاکر خانہ جات تیارکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں