میرا بھانجا بلاوجہ مجھے ا ور میرے بھائی ٹکہ خان کو بذریعہ موبائل فون قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے،قادر حسین

منگل 18 دسمبر 2018 19:19

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قادر حسین ولد گل حسین قوم پٹھان سکنہ کانی تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے تحریری درخواست دی کہ میرا بھانجا جمشید اقبال ولد پھلیل خان قوم پٹھان ساکن کانی جو کہ آوارہ ہے کچھ عرصہ سے بلاوجہ مجھے ا ور میرے بھائی ٹکہ خان کو بذریعہ موبائل فون قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور گالم گلوچ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم دونوں بھائی جمشید اقبال کے والد کے پاس گئے کہ اسے سمجھائے جو کہتا ہے کہ میں سمجھادوں گا مگر اس کے باوجود آئے روز مجھے میرے بھائی اور ہماری فیملیوں کو تنگ کرتا ہے مجھے میرے موبائل نمبر 03465523840 پر جمشید اقبال نے اپنے موبائل نمبر 03405302299 سے کال کی جس نے مجھے میرے بچوں اور فیملی کی نقل و حرکت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب ان کی لاشیں دیکھو گے میں جلد تمہارے گھر کو برباد کر دوں گا اور گالم گلوچ کے ساتھ فون بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں