سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس‘ ماسٹر و بیچلر ڈگری پروگرامز 2019ء میں داخلے کے لیے کامیاب امیدواروں کی دوسری عارضی میرٹ/ سلیکشن لسٹ کی منظوری دیدی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ایڈمیشن کمیٹی کا اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ماسٹر و بیچلر ڈگری پروگرامز 2019ء میں داخلے کے لیے کامیاب امیدواروں کی دوسری عارضی میرٹ/ سلیکشن لسٹ پر غور کرنے کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمیشنز عبدالمجید پنہور نے اجلاس کو جامعہ سندھ جامشورو میں سیکنڈ میرٹ لسٹ کے تحت کامیاب امیدواروں کی تعداد کی تفصیلات پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے داخلے کی پُر شفاف عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمیشنز اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہااجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو سمیت ایڈمیشن کمیٹی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد جمالی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالغنی شیخ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین، پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، محمد علی روشن پٹھان، ڈاکٹر شہزاد احمد میمن، ڈاکٹر رفیق احمد لاشاری، ڈاکٹر جمشید بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد میمن، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی تنیو، ڈاکٹر حاکم علی مہیسر، وکیش کمار راجانی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں