کمشنر حیدرآباد کا جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کا دورہ، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا

منگل 24 مئی 2022 17:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف سے تفصیلی ملاقات کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کمشنر ندیم الرحمان میمن کا جامعہ آنے پر خیر مقدم کیا اور ملاقات میں جامعہ کے تعارف، مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور تدریسی و انتظامی معاملات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کمشنر حیدرآباد کو لوڈشیڈنگ، سیوریج و دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے وائس چانسلر، ایلومنائی کے سینئر ممبران، رجسٹرار، ڈائریکٹرس و دیگر افسران کے ساتھ یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامی و تدریسی معاملات کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کو ہر ممکن مدد اور مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی جانب سے مہمانوں کو یونیورسٹی سووینیئر اور سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں