سیبس یونیورسٹی جامشورو میں شجرکاری مہم کا آغاز کرديا گيا

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈزائین اینڈ ہیریٹیجز، جامشورو میں شجرکاری مہم کا آغاز کرديا گيا۔ سیبس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابيلا بهٹو، مختلف شعبہ جات کے انچارجز اور دوسرے عملداروں نے پودے لگا کر مہم کی شروعات کی۔ شجرکاری مہم ہارٹيکلچر انچارج محمد يوسف سومرو کی نگرانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابيلا بهٹو نے کہا کہ درخت انسان کے ليئے زندگی ہیں اور دنيا ميں آنے والی موسمی تبديليوں سے زياده سے زياده درخت لگا کر ہی بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سيبس یونیورسٹی درخت، پودوں، پهولوں اور ہرے بهرے ميدانوں کے ليئے اپنے ماسٹر پلان ميں مخصوص جگہيں وقف کرنے کا عزم رکهتی ہے جيسے طلبا و طالبات کو صحتمند تعليمی ماحول فراہم کيا جا سکے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے پودوں کی ديکھ بهال کے ليئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں