ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

بدھ 1 مئی 2024 18:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے ناظم امتحانات عبدالجبار آرائیں نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہورہے ہیں جس کے لئے سنٹرز پر انویجلیٹرز اور عملے کی مقرری، نقل کی روک تھام سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نویں ودسویں جماعت کے امتحانات لینے کے لئے ڈویژن میں کل 157 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 21 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران نویں اور دسویں جماعت کے 97 ہزار امیدوار امتحان دیں گے پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پیپرز لئے جائیں گے اس سلسلے میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ امتحانی مراکز میں پہنچے اور اپنے ہمراہ اصل ایڈمیشن سلپ اور ایڈمٹ کارڈ ضرور لیکر آئیں بصورت دیگر انکو امتحان میں بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں