حیدرآباد میں عید قرباں کے موقع پر قصائیوں کی کمی، منہ مانگے دام وصول کئے

بدھ 22 اگست 2018 19:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) حیدرآباد میں عید قرباں کے موقع پر قصائیوں کی کمی، منہ مانگے دام وصول کئے، اناڑی قصائیوں نے خوب کام چلایا ، عید قرباں کے موقع پر حیدرآباد میں قصائیوں کی تعداد کم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اس دن زیادہ تر قصائی کراچی کو رخ کرتے ہیں جبکہ حیدرآباد میں موجود قصابوں نے جانور کاٹنے کے منہ مانگے دام وصول کئے ‘یہاں گائے کاٹنے کا معاوضہ 15ہزار سی25ہزار تک وصول کیا گیا جبکہ بکرا کاٹنے کے 2ہزار سے لیکر 5ہزار تک وصول کئے گئے ۔اس موقع پر اناڑی قصائی بھی میدان میں تھے‘ انہیں جانوروں کو قابو کرنے میں دشواری پیش آئی اور دوران قربانی اکثر مقامات پر گائے زخمی حالت میں فرار ہو گئی جس کو بہت مشکل سے پکڑا گیا اس دوران کئی افراد زخمی بھی ہوگئے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں