احتساب عدالت سے چھاچھرو کے ٹی ایم او سمیت تین افراد کو سزا اور جرمانہ

جمعرات 25 اپریل 2019 00:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) احتساب عدالت سے چھاچھرو کے ٹی ایم او سمیت تین افراد کو سزا اور جرمانہ ، احتساب عدالت حیدرآباد نے کرپشن کا جرم ثابت ہو جانے کے بعد ریفرنس نمبر05/2017میں چھاچھرو کے تعلقہ میونسپل آفیسر محبوب علی زرداری ،اکاؤنٹنٹ لیاقت حسین کو پانچ پانچ سال قید اور کلرک امتیاز علی کو 2سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان افراد پر 73,775,117روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے فاضل عدالت نے جرم ثابت نہ ہو نے پر غلام نبی اورعاشق قائم خانی کو بری کردیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں