/حیدر آباد،پی ایس 64 کے عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ان کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، عبدالجبار خان

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہاہے کہ حیدرآباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 64 میں رہنے والے عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ ہم نے بلارنگ ونسل اور مذہب کے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے جو ہر صورت جاری رہے گی۔

وہ اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں ، ووٹرز اور شہریوں سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عبدالجبار خان نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق غریب عوام کی بلاامتیاز خدمت کررہے ہیں جوکہ پیپلزپارٹی کے منشور اور مشن کا بھی حصہ ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی حلقے میں بے پناہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ، پانی ، سیوریج ، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر اسکیموں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہر صورت حلقے سمیت شہر کے عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے کیونکہ ہمیں جس طرح حلقے کے عوام نے عزت بخشی ہے انہیں کسی طور مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں پر زور دیا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ شہر سب کا شہر ہے اور اس کی تعمیروترقی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں