سندھی یوم ثقافت سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایاگیا، تمام دن جگہ جگہ ریلیاں نکالی جاتی رہیں

نوجوان سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شاہرائوں پر رقص کرتے رہے، مرکزی تقریب پریس کلب پر رکھی گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) سندھی یوم ثقافت سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایاگیا، تمام دن جگہ جگہ ریلیاں نکالی جاتی رہیں، نوجوان سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شاہرائوں پر رقص کرتے رہے، مرکزی تقریب پریس کلب پر رکھی گئی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد وگردونواح میں یوم ثقافت سندھ کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، موٹرسائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں میں سوار نوجوان مرد اور خواتین بچے شاہرائوں پر گشت کرتے رہے اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک اور واسکٹ پہنے جگہ جگہ سندھی نغموں پر رقص کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ سے یکجہتی کے نعرے لگاتے رہے، ریلیوں میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یوم ثقافت سندھ ہم عید کی طرز پر مناتے ہیں کیونکہ سندھ سے انہیں والہانہ پیار ہے، یوم ثقافت کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب پر مرکزی تقریب رکھی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے ثقافتی رقص کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں، تجارتی انجمنوں، ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں نے صحافیوں کو اجرکوں اورسندھی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں