ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے اُستاد کو حراست میں لے کر زیر تفتیش لانا قابل قدر اقدام ہے، حیدر آباد چیمبر

ْ کوئی انسان نہیں حیوان صفت کے مالک اور ہٹ دھرم ہیں۔ بچوں کو تعلیم کے دوران اساتذہ کا یہ کام ہے کہ وہ اُنہیں اخلاقیات، بردباری اور تحمل کی تعلیم دیں تاکہ وہ ملک و قوم کے مثبت اور باصلاحیت فرد بن سکیں، سلیم الدین قریشی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے سینئر نائب صدر اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے کنونیئر سلیم الدین قریشی نے طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے اُستاد کو حراست میں لے کر زیر تفتیش لانا قابل قدر اقدام ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہے اور اِس سلسلے میں پوری تحقیق کی جائے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تشدد کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اُس میں غازی کی جانب سے منع کرنے کے باوجود اُستاد کا یہ کہنا کہ وہ اِسی طرح بچوں کو ماریں گے اور اُن کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا اِس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ کوئی انسان نہیں حیوان صفت کے مالک اور ہٹ دھرم ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کو تعلیم کے دوران اساتذہ کا یہ کام ہے کہ وہ اُنہیں اخلاقیات، بردباری اور تحمل کی تعلیم دیں تاکہ وہ ملک و قوم کے مثبت اور باصلاحیت فرد بن سکیں لیکن جو اُستاد اِن صفات سے ہی بے بہرہ ہو وہ کس طرح بچوں کی اصلاح کرسکتا ہے۔ ایسے اُستاد کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بچے تحمل و بردباری کے بجائے تشدد پسند بن کر نکلیں گے جو معاشرہ کے لیے ناسور کی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں۔ اُنہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ وقتاً فوقتاً اسکولوں/مدرسوں کا دورہ کرتے رہا کریں تاکہ اساتذہ کو من مانی کرنے کا موقع میسّر نہ آئے اور اگر وہ کوئی ایسا واقعہ نوٹ کریں تو پولیس کو فوراً واقعہ کی رپورٹ کریں ایسے پُر تشدد واقعات پر خاموشی اختیار نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں