حیدرآباد، بھٹائی نگر پولیس سے مبینہ مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:21

حیدرآباد، بھٹائی نگر پولیس سے مبینہ مقابلہ،  ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) حیدرآباد  میں بھٹائی نگر پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم  کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کا  ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق  ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر انسپکٹر حق نواز کمانڈو کی زیر قیادت بھٹائی نگر پولیس نے  دوران چیکنگ جامشورو  دریا پولیس چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک ملزم سلیم جمالی کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا  ساتھی صدام سولنگی فرار ہو گیا ۔  گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ بھٹائی نگر میں  مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی، رہزنی، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا جسے  طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں