جامعہ سندھ ،امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:12

حیدرآباد17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جامعہ سندھ کے کنٹرولرسالانہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کالج سائیڈ کے ایم ای/ ایم ایس سی اور ایم کام (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجوئیٹ امتحانات 2017ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ میں یہ اضافہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے طلباء کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کی10 ستمبر تک، 2000 روپے لیٹ فی کے ساتھ 11 ستمبر سے 20 ستمبر، جبکہ 4000 روپے لیٹ فی کے ساتھ 21 ستمبر سے یکم اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔/م ش ش

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں