حیدرآباد، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب تاریخ ساز تھا،مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے ،رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 18 اگست 2018 21:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب تاریخ ساز تھا،مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے ،مرادعلی شاہ بلاول بھٹو کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ل ونگ سند ھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی قادر صبا ،نادر علی نادر،راجہ طاہر،قاضی طارق،نوید میمن نے چیئر مین بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں پہلے تاریخ ساز خطاب اورسید مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلی سندھ منتخب ہونے پر مباکبارد پیش کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے سابقہ دور حکومت میں سندھ میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی وجہ سے سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو حالیہ انتخابات میں 2013 سے بھی بڑھ کر ووٹ کے ذریعے عوامی مینڈیٹ سے نواز ا ہے اس لئے یقین ہے کہ وزیر اعلی سندھ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے ان کی قیادت و رہنمائی میں اس دور حکومت میں بلا تفریق عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموںرفتار کرتیز کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے اور صوبہ سندھ کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں پہلے درجے پر لا کھڑا کریں گے بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب تاریخ ساز تھا جسکی سیاسی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبو ر ہوگئے خطاب سے ثابت ہوگیا وہ بھٹوز کے سیاسی جانشین اور مستقبل کے عظیم لیڈر ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں