محرم الحرام میں حیدرآباد میں صفائی و روڈز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

منگل 18 ستمبر 2018 20:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین کمیٹی نے محرم الحرام میں حیدرآباد میں صفائی و روڈز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے شہر میں روڈز پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے اور اسٹریٹ لائٹس روشن نہیں ہیں اور محرم الحرام کے جلوسوں اور تقریبات متاثر ہورہی ہیں اور بار بار رابطہ کرنے پر بھی میئر حیدرآباد و بلدیاتی نمائندے گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ عوام کو اس صورتحال سے فوری نجات دلائی جائے اورحیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی کو مرکزی حیثیت حامل ہے وہاں سے بھی سیوریج کا پانی کھڑا ہے بلکہ وہاں جاری ترقیاتی کاموں کو ادھورا چھوڑ دیا ہے اسے فوری طور پر مکمل کرایا جائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں