پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد اور ارکان کمیٹی کی واسا ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ متعصبانہ اقدام کی سخت مذمت

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی اور ارکان کمیٹی نے واسا ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ متعصبانہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے ان کو تنخواہوںاور پینشن کی ادائیگی بند ہے اس وجہ سے ملازمین کے اہل خانہ بنیادی ضرورتوں اور فاقہ کشی کی صورتحال سے دو چار ہیں اور وہ اپنے جائز مطالبات کیلئے دربدر ہیں، ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے تمام محکموں میں ڈیلی ویجزو کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کردیا تھا لیکن واسا کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا واسا میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت متاثر ہوئی ہے جس کا اثرعوام پر پڑرہا ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واساملازمین کی تنخواہیں و پینشن فوری ادا کی جائیں اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور محرم الحرام میں واساو افسران حیدرآباد میں فراہمی آب و نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر کریں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں