پاکستان سنی تحر یک کے وفد کی صوبا ئی وزیر بلد یات سعید غنی سے ملا قات

وزیر بلدیات کو شہر حیدرآباد کی ابتر صورتحا ل سے آگا ہ کیا صحت و صفائی کے کا مو ں میں میئر حیدرآباد کی کو ئی دلچسپی نہیں ہے، وفد کا اظہار خیال

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان سنی تحر یک کے ایک وفد نے صوبا ئی وزیر بلد یات سعید غنی سے ملا قات کی، وفد کی قیادت پی ایس ٹی کے صوبا ئی رہنماء مو لا نا محمد خا لد حسن عطا ری کررہے تھے، اس موقع پر صوبا ئی رہنماء محمد عمر ان سہر وردی ،ضلعی رہنما محمد شفیق مئیو ،سید ساجد علی کا ظمی بھی موجود تھے، مو لا نا محمد خالد حسن عطا ری نے وزیر بلدیات کو شہر حیدرآباد کی ابتر صورتحا ل سے آگا ہ کیا صحت و صفائی کے کا مو ں میں میئر حیدرآباد کی کو ئی دلچسپی نہیں ہے شہر حیدرآباد کی سڑ کیں گند ے پا نی کے تالابو ں میں تبدیل ہو چکی ہیں پنجر ہ پو ل چوک ،تین نمبر تا لا ب ،مصر ی شاہ مسجد ، گر ونگر چوک ،ایس کے رحیم اسکول روڈ ودیگر علا قے شامل ہیں صوبا ئی وزیر بلد یا ت کو تو جہ دلا تے ہوئے مو لا نا محمد خا لد حسن عطا ری نے بتا یا کہ سینٹر ی ورکر ز کی جگہ سیا سی جما عت کے کا رکنان کو بھر تی کیا گیا ہے اور صفائی ستھر ائی کے نام پر لا کھوں روپے کے جعلی بل بنا کر اپنی جیبیں گر م کی جا رہی ہیں، صوبا ئی وزیر بلد یات نے وفد کو یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی کو تا ہی بر داشت نہیں کر ینگے اور جن مسائل کی آپ نے نشاندہی کی ہے اس میں خو د بغور جا ئز ہ لو نگا ، محمد خالد حسن عطا ری نے آئو ٹ آف پر ومو شن کے ذریعے کئی کر پٹ اور نا اہل افراد 17سے 18گر یڈ تک کی پو سٹو ں تک رسائی حا صل کر چکے ہیں لیکن ان کے خلاف کو ئی تحقیقات نہیں ہو ئی وزیر بلد یا ت نے تحقیقات کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا کہ بہت جلد ان تمام مسائل کے حل کیلئے میں خو د تحقیقات کر ونگا اور حیدرآباد کے شہر یو ں کو ریلیف دلا نے میں اپنا کردار ادا کر ونگا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں