ایم کیو ایم (پاکستان) حیدر آباد کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے محفل میلاد مصطفی ﷺ اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 22:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے تمام ٹائونز و یوسیز کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے محفل میلاد مصطفی ﷺ اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ان تقریبات میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی صلاح الدین ،راشد خلجی ،ناصرحسین قریشی ،ندیم صدیقی اوربلدیاتی نمائندوں سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور عاشقان رسول ﷺنے بڑی تعد ادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں ایم کیوایم کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکار دوجہان ﷺ کی آمد کا جشن منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حیدر آباد میں جس شان وشوکت سے چراغاں اور محافل و میلاد کے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے وہ اپنے آقا دوجہان ﷺسے محبت کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اہل ایمان آقا دوجہان ﷺ کا میلاد مناتے رہے گے اور یوں ہی میلاد کی محافل سجاتے رہے گے ۔انہوں نے کہاکہ جشن ولادت ﷺ کے جشن میں ہمیں دیگر مذاہب اور مسالک کے مانے والوں کا بھی خیال رکھنا ہے تاکہ ہمارے ملک اور شہر میں مذہبی ہم آئینگی برقراررہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں