حیدرآباد پولیس کارکشہ اور گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

پیر 17 دسمبر 2018 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) حیدرآباد پولیس نے رکشہ اور گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزم درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق بی سیکشن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ رکشہ اور گاڑیاں چھیننے والا گینگ یونٹ نمبر 10 لطیف آباد میں گورنمنٹ ڈسپینسری کے قریب کسی واردات کے لئے موجود ہے ہے جس پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور مبینہ مقابلے کے بعد گینگ کے سرغنہ علی جان ولد رسول بخش بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف حیدرآباد کے ہٹڑی، سائٹ ایریا، نسیم نگر سمیت مختلف تھانوں پر درجنوں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں