قانون کے بر خلاف کوئی کام برداشت نہیں کیا جائے گا‘,سید سہیل مشہدی

منگل 15 جنوری 2019 23:12

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) قائم مقام میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی نے کہا ہے کہ قانون کے بر خلاف کوئی کام برداشت نہیں کیا جائے گا ،خلاف قانون کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران و اہلکار ہر قیمت پر قانوں کی بالاستی یقینی بنائیں ، یہ بات انہوں نے بلدیہ اعلی حیدرآباد لطیف آباد میٹ سیکشن کیجانب سے گوشت ناغہ کے دن لطیف آباد نمبر 3 میں واقع مقامی سپر مال میں چھاپہ مار کر تقریبا 8 من گوشت بحق بلدیہ ضبط کرنے کو بعد میٹ سیکشن کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،قائم مقام میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی نے کہا کہ شعبہ میٹ لطیف آباد کی یہ کاروائی بروقت احسن اقدام ہے،جو عناصر قانون کی بالادستی کوچیلنج کریں ان کو کسی قیمت نہیں بخشا جائے گا،بعد ازاں قائم مقام میئر نے ضبط شدہ گوشت کو فوری تلف کرنے کا حکم دیا واضح رہے شعبہ میٹ لطیف آباد کے میٹ انچارج وسیم خان زئی اور ان کے عملہ کی جانب سے لطیف آباد کے مقامی سپر مال میں ناغہ کے دن جانور ذبح کرکے فروخت کی اطلاع پر بروقت چھاپہ مارکر چھوٹے بڑے جانور کا مجموعی طور پر 8 من گوشت ضبط کر لیا گیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں