سندھ کے نوجوانوں کو موجودہ دور میں ہونے والی نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنی چاہیے، ادیب امر جلیل

آج کے دور میں ہمارے نوجوانوں پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سیمینار سے خطاب

بدھ 23 جنوری 2019 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) معروف ادیب امر جلیل نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو موجودہ دور میں ہونے والی نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنی چاہیے، آج کے دور میں ہمارے نوجوانوں پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مہران یونیورسٹی جامشورو میں شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی طرف سے آن لائن سیمینار مہران یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، ’’معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امر جلیل نے کہا کہ اپنی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے سواء تبدیلی ممکن نہیں ہے، پڑھے لکھے نوجوان کو اس معاشرے کو بنانے میں اور اس کو ترقی دلوانے میں اہم رول ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جیسے خام مال یا اس میں سے اہم مصنوعات تب ہی کارآمد نکل سکتی ہے جب خام مال بہترین معیار کا ہوگا، نئے دور کے طالبعلم کو اپنے خطے کی تاریخ صحیح انداز سے پرھنی چاہیے، امریکن انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرز مہران یونیورسٹی چیپٹر کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی، سیمینار کے آرگنائزراور شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر سید فرمان علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے سیمینار یونیورسٹی کے ماحول کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مہمان اعزازی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے ڈاکٹر ابرار میمن نے کہا کہ ایسے پروگرام کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے طلبہ کو کافی معلومات حاصل ہوتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں