وفاقی حکومت عامل صحافیوں کی ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنائے،عبدالجبار خان

اتوار 17 فروری 2019 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عامل صحافیوں کی ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ریاست کے چوتھے ستون میڈیا میں کام کرنے والے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طورپر حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے برسراقتدار آتے ہی میڈیا سمیت تمام شعبوں میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے ، الیکٹرونکس او رپرنٹ میڈیا میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کو بغیر کسی جواز کے ملازمتوں سے فارغ کیا جارہا ہے یہ جو صحافی کام بھی کررہے ہیں تو انہیں کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدترین آمریت کے دور میں بھی میڈیا پر اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوئے جو اب پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد دیکھنے میں آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کا ہر شعبہ چاہئے وہ تاجر ہوں ، صنعتکار ہوں ، عامل صحافی ہوں یا سرکاری ملازمین ہر ایک غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ، ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے ، بجلی، گیس اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے ہر ایک کو ذہنی ہیجان میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ملک کے عوام خوشحال زندگی گزارتے رہے اور بدترین حالات کے باوجود عوام کی معاشی حالات بہتر تھی او رمارکیٹ میں پیسہ بھی گردش کررہا تھا لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں