پولیو جیسے موذی مرض کے جڑ سے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد شاہد علی شاہ نے حیدرآباد کی مذہبی تنظیموں کے علماء سے اپیل کی ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے جڑ سے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مختلف مذہبی تنظیموں کے علماء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، شاہد علی شاہ نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران اکثر والدین مذہبی جواز بتا کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں اس کار خیر میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبوں میں مسلمانوں کو پولیو کی بیماری اور انہیں اس مرض کے خطرات کے متعلق آگاہی دینے کو یقینی بنائیں، اجلاس میں شریک مذہبی تنظیموں نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا اور تجویز دی کہ ضلعی انتظامیہ مذہبی تنظیموں کے ساتھ آگاہی واک کا اہتمام کرے تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، اس موقع پرمولانا محمود احمد قادری محمد اسلم سموں ، مولانا محرم دین ، ڈاکٹر محمد یونس دانش کے علاوہ اے سی قاسم آباد فدا حسین شورو ،اے سی لطیف آباد جاوید شر ، اے سی سٹی فراز احمد صدیقی ، اے سی حیدرآباد دیہی نظیر احمد مغل و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں