ْسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ کمرشل کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 19:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادریجن کے اعلامیہ کے مطابق ادارے نے نوید احمد قریشی و دیگران کی پراپرٹی پلاٹ نمبر A-2/D ،400 مربع گز بلاک "D" ، یونٹ نمبر 5تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد پر خلاف ضابطہ اضافی پانچویں ، چھٹی اور ساتویں منزل پر پینٹ ہاؤس کی تعمیرات ،پرائیوٹ کمرشل کی بابت جاری کردہ اجازت نامہ کو فی الفور منسوخ کر دیاگیا ہے اس ضمن میں عوام الناس کو اُن کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا عمارت یا حیدرآباد ریجن میں کسی بھی عمارت ، پروجیکٹ ، اسکیم کی بکنگ یا خرید و فروخت سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ریجنل آفس، واقع سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے معلومات حاصل کر لیں بصورت دیگر ادارہ کسی بھی قسم کی بکنگ یا لین دین میں ثا لث کا کردار ادا نہیں کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں