حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 13 اضلاع میں کاروائیاں جاری ہیں، حیسکو چیف

پیر 24 جون 2019 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورسز ، S&I ، M&T کی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاںکی جارہی ہیں، خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر واجبات کی وصولی چیک کررہی ہیں ،اور بجلی چوروں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کی جارہی ہیں سی ای او حیسکو نے کہا ہے کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام نہیں چلا سکتا، اس لیئے جو بل ادا کرے گا اس کو بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ نادہندگان اپنے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے کسٹمرز سروس سینٹر پر جاکر بجلی کے بلوں کی اقساط بنواسکتے ہیں مگر بل کی ادائیگی لازمی ہے حیسکوکے ٹوٹل68ارب 37کروڑ21لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر 2 ارب 92کروڑ54لاکھ،صوبائی اداروں2 ارب 89کروڑ52لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں