حیدرآباد،تعلیمی سفر کی کامیابی میں حاضری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت

پیر 15 جولائی 2019 23:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) تعلیمی سفر کی کامیابی میں حاضری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، پابندی سے کلاسز اٹینڈ کیے بغیر تعلیم کا اصل مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے دورے کے دوران طلباء و اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ میں کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے، تمام طلباء پابندی سے کلاسز اٹینڈ کریں اور حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے مختلف تدریسی شعبوں کے دورے کے دوران حاضری کے رجسٹر چیک کیے، شعبوں کے سربراہان و اساتذہ سے تدریسی عمل سے متعلق معلومات لی اور طلباء و ملازمین کی پابندی کے ساتھ حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنانے اور کلاسز مقررہ اوقات کار کے مطابق چلانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے سربراہان پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن، پروفیسر سعید احمد منگی اور پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں