آکڑہ پرچی کی شکل میں ہونے والے جوئے کے کاروبار کے خلاف کاروائی، 2 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 16 ستمبر 2019 23:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوجام منظور احمد جمالی نے اپنی حدود میں آکڑہ پرچی کی شکل میں ہونے والے جوئے کے کاروبار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سخی وہاب کالونی اسٹیشن روڈ کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی پول منی 300 روپے اور 2 موبائل فون برآمد کرلئے، دونوں ملزمان محمد ایاز ولد گل محمد پٹھان اور بلال احمد ولد رازق خان پٹھان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 155/2019 درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں