جامعہ سندھ ،22فروری کو ہونے والے پرچے والدین کی درخواست پر ملتوی کردیئے گئے

جمعہ 21 فروری 2020 23:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضی سیال نے بتایا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ چار کالجز گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قاسم آباد اور گورنمنٹ زبیدہ گرلز کالج حیدرآباد میں امتحانات کے پہلے روز بی اے (ریگیولر)و ایکسٹرنل) اور بی ایس سی (ریگیولر( پارٹ اول کے سالانہ امتحانات 2019 (فیز ون کے متاثر ہونے والے پیپرز جو 22 فروری 2020 کو جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف کامرس میں لینے کا اعلان کیا گیا تھا، وہ امیدواروں اور ان کے والدین کی درخواست پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں، یہ پیپرز اب 29 فروری 2020 کو صبح 9 بجے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد میں لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں