پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار ،20مسروقہ موٹرسائیکل اور 3پستول برآمد

منگل 14 جولائی 2020 00:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار کرکی20مسروقہ موٹرسائیکل اور 3پستول برآمد کرلئے،ہٹڑی تھانہ کی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر میانی فارسٹ کے قریب چھاپہ مارا جہاں مقابلہ کے بعد تین ملزمان کانبھو خان گھائلو عرف ٹوٹوولد قائم بخش ، پرویز خان کلہونی ولد بخشان خان اور عبدالرشید بنگلانی ولد محراب بنگلانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3پسٹل مع کارتوس برآمد کرلیے جبکہ ان کے 5ساتھی فرار ہو گئے جن کے نام بلاول گھائلو،خالد گھائلو ،شوکت کھوسو ، مراد منگوانی اور سندر بنگلانی بتائے جاتے ہیںپولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق ایک بین اضلاعی موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے انہوں نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر پولیس نے 20مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں جو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں تھیں ملزمان کے خلاف پہلے ہی حیدرآباد کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں ہٹڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں