بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ اعلیٰ اسٹاف سی بی اے یونین کے تحت احتجاجی مظاہرہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ اعلیٰ اسٹاف سی بی اے یونین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ادا کی جائیں، یونین کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے کہاکہ نااہل بلدیہ انتظامیہ نے تنخواہوں کی رقم موجود ہونے کے باوجود ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی یہ بدنیتی کی بدترین مثال ہیں،انہوںنے کہاکہ اللہ کے نبیؐ نے فریاما کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردی جائے لیکن یہ بدبخت اس فرمان پر عمل نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے 20اکتوبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن ایڈمنسٹریٹر نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی مہنگائی کے دور میں غریب ملازمین تنخواہ بر وقت ادا نہ معاشی استحصال ہے اگر انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا، یونین کے صدر غلا م محمد قریشی سینئر نائب صدر سید اسماعیل شاہ نے کہاکہ کنٹریکٹریکٹ ملازمین اور2009ء میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیاجائے گریجویٹی وپنشن کے بقایاجات فوری ادا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں