جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کا عملہ بھرپور انداز میں عملدرآمد کر رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد صفدر علی بگھیو کی ہدایت پر شعبہ ہیلتھ سروسز آٹو بھان روڈ و شہر کے دیگر علاقوں میں صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور انداز میں عملدرآمد کر رہا ہے، جلوسوں کی گزرگاہوں پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اور شہر بھر میں جلوسوں کی گزرگاہوں، محفلوں کے مقامات، مساجد و امام بارگاہوں سمیت شہر کی اہم شاہراہوں و چوراہوں پر شعبہ الیکٹر ک کی طرف سے اسٹریٹس لائٹیں اور ٹاور لگانے کا کام بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کی ہدایات پر شہر و لطیف آباد میں جاری صفائی ستھرائی و دیگر تمام کاموں کی نگرانی میونسپل کمشنر محمد علی شیخ خو د بھی نگرانی کر رہے ہیں، گذشتہ روز میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے اپنی نگرانی میں آٹو بھان روڈ کو فائربرگیڈ سے واش کرانے کا کام کا آغاز گدو چوک سے کیا، اس موقع پر ملیریا کی ٹیم بھی فائر ٹینڈر کے پیچھے پیچھے اسپرے کا کام انجام دیتی رہی جبکہ شعبہ ہیلتھ کے سینیٹری ورکرز آٹو بھان روڈ پر چونا بھی لگایا، تمام کاموں میں بلدیہ کے افسران ایگزیکٹیو انجینئر رسول ماجد کھوکھر، ایگزیکٹیو انجینئر ایم اینڈ ای منظور زرداری، انفارمیشن افیسر خالد حسین، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صلاح الدین، اسسٹنٹ ڈائر یکٹرحبیب اللہ انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل شکیل قریشی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے بلدیہ کے افسران ماجد کھوکھر منظور زرداری، خالد حسین و دیگر کے ساتھ بلدیہ کی طرف سے جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں لطیف آباد کے مختلف علاقوں ربیع الاول چوک لطیف آباد نمبر 10، حضرت بلال چوک لطیف آباد پونے دس، بورڈ آفس روڈ و دیگر مقامات جاری جلوسوں کی گزرگاہوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے انجمن فدائیان رسول کے جنرل سکریٹری اکرم قریشی اور جاوید سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، اکرم قریشی نے بلدیہ کی طرف سے جاری جلوسوں کی گزرگاہوں پر تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹس لایٹس کے کاموں پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد صفدر علی بگھیو، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے بلدیہ کے افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں