ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے ہاؤس جاب ڈاکٹرز کا آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 نومبر 2020 21:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد، جام شورو اور شہید بے نظیر آباد کے ہاؤس جاب ڈاکٹرز نے آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ڈاکٹر روشن چانڈیو، غفران میمن، ڈاکٹر کاشف شر ودیگر نے کہاکہ پیپلز یونیورسٹی ہسپتال شہید بینظیر آباد کے ہاؤس آفیسر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس کے گذشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جو کہ ظلم کی انتہاء ہے، مظاہرین نے ایم ایس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں