سندھ یونیورسٹی جامشورو کے نئے تعینات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے پہلے ورکنگ ڈی پر مصروف ترین دن گزارا

پیر 25 جنوری 2021 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے نئے تعینات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے پہلے ورکنگ ڈی پر مصروف ترین دن گزارا، علامہ آئی آئی قاضی کی مزار پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ کی،ڈاکٹر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر عرفانہ ملاح کی قیادت میں سوٹا کے وفد نے وی سی آفس پہنچ کر شیخ الجامعہ کو پھولوں کے ہار پہنچائے اور مبارکباد دی، شیخ الجامعہ سندھ گذشتہ روز سب سے پہلے آفس پہنچے تو رجسٹرار غلام محمد بھٹو کی قیادت میں انتظامی حکام نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے، بعد میں مختلف شعبوں کے افسران، اساتذہ و ملازمین بھی آتے رہے اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہناتے رہے، بعد ازاں ڈاکٹر کلہوڑو نے سابقہ وی سی کی ناجائزیوں کے خلاف سیوا کے جاری احتجاج میں پہنچے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین مطالبے نہیں کر رہے بلکہ وہ حقوق مانگ رہے ہیں جو انہیں جلد دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالانہ انکریمینٹ کے پیسے بھی گرانٹ ملتے ہی ترت ملازمین کو دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2020ء والی بیچ کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو ایک سال مکمل ہو گیا، تاہم انہیںڈیوٹیز کی رقوم نہیں ملی، جلد یہ بل بھی جلد کلیئر کیے جائیں گے، وائس چانسلر کی یقین دہانی کرانے پر ملازمین رہنمائوں نے احتجاج ختم کیا اور وہ ان کے ساتھ علامہ آئی آئی قاضی کی مزار پر پہنچے، شیخ الجامعہ نے آئی آئی قاضی اور ان کی اہلیہ ایلسا قاضی کے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد ڈاکٹر این اے بلوچ، محمد ابراہیم جویو اور ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے مزاروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں وہ آفس پہنچے جہاں انہوں نے لاء کالجز سے آئے ہوئے طلباء سے ملاقات کی، درایں اثناء انہوں نے ڈین صاحبان سے بھی ملاقات کی، وائس چانسلر نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں