ہمیں نوکری پر بحال کرایاجائے، او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کا وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ

پیر 25 جنوری 2021 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء)او جی ڈی سی ایل کے ملازمین امیر بخش‘ سردارو‘ خادم ودیگر نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نوکری پر بحال کرایاجائے، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ وہ 2005ء سے 2017ء تک زمینداروں کے زیر اثر او جی ڈی سی ایل کے کنوؤں پر چوکیداری کرتے ہیں انہیں بلا جواز بیروز گار کردیا گیا ہے، و جی دی سی ایل انتظامیہ نے ان کے ساتھ ظلم کیا ہے، انہوںنے کہاکہ تقریباً12سال نوکری کرنے کے بعد ہمیں بلا جواز نکال دیا گیا اب ہم کسی نجی ادارے میں نوکری کے قابل میں نہیں رہے بیروز گاری کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے ہمیں فوری طور پر فاقہ کشی سے نجات دلائی جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں