جولائی2020 سے سندھ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا : ڈاکٹر عذرا پیچوہو

پولیو ورکرز کی ان تھک جد و جہد کا نتیجہ ہی: صوبائی وزیر صحت کا پولیو کے عالمی دن پر خطاب

منگل 26 اکتوبر 2021 23:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے کہا ہے کہ جولائی2020 سے سندھ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا جو کہ پولیو ورکرز کی ان تھک جد و جہد کا نتیجہ ہے وہ حیدرآباد میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے وڈیو لنک پر خطاب کررہی تھیں حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں پولیو کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ پولیو ورکرز کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے عوام الناس اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہم اپنے صوبے اور ملک کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کر وا سکیں انہوں نے کہا کہ جولائی2020 سے سندھ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا جو کہ پولیو ورکرز کی ان تھک جد و جہد کا نتیجہ ہے ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حیدرآباد ضلع پولیو کے حوالے سے ایک ہائے رسک ایریا کی حیثیت رکھتا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور محکمہ صحت کی بی مثال کاوشوں سے پولیو کے حوالے سے حیدرآباد کی صورتحال اس وقت کافی بہتر ہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پولیو کے خلاف بہترین کارکردگی سلسلہ جاری رہے گاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ محکمہ صحت اور تمام پولیو ورکرز کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور ہمیں اور مزید کوشش کرنی ہے کہ ہم اپنے ضلع ، صوبے اور ملک کو پولیو فری کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں سیمینار سے ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، ڈاکٹر ایمان، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد صائمہ فاطمہ احمد ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی سرہان اعجاز ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے بعد ازاںضلع انتظامیہ اور روٹری کلب حیدرآباد کی جانب سے انسداد پولیو آگاہی بائیک کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ شہباز بلڈنگ حیدرآباد سے شروع ہو کر مہران آرٹس کونسل لطیف آباد پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کی اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ نے کہا کہ آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور اپنی آئندہ نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں گے پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بہترین کوششیں کی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور بہت جلد حیدرآباد سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائیگااس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر علی میمن، ڈاکٹر بسمہ، ڈاکٹر جمشید خانزادہ، امام بخش مگسی، اور روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ منیجر عمران اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ اساتذہ اور طالب علموں سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments